جمعرات، 9 فروری، 2023

کیا دھنیا نامرد بنا دیتا ہے دھنیے کے بارے میں مکمل معلومات

 دھنیا۔۔۔۔
کشنیز

Coriander

دھنیا کے دیگر زبانوں میں نام۔

عربی میں کزبرہ یا بسہ۔ فارسی میں کشنیز خشک۔ بنگالی میں دینے۔ سندھی میں دھانا ۔۔اردو میں دھنیا کہتے ہیں ۔

دھنیا کی ماہیت۔

دھنیا سے مردا دھنیا  کاپھل یا تخم ہے جو عام طور پر  کھانے کے مصالحوں میں استعمال کیاجاتاہےجس کا رنگ بھورا ذائقہ پھیکا  و خوشبودارہوتاہے دھنیے  کو کوٹ کر اس کا بیرونی چھلکا اتارلیاجاتاہے تو اس کو مغز کشنیز کہتے ہیں ۔

دھنیے کی مقام پیدائش

پاکستان میں پنجاب۔سند ھ اور ہندوستان میں دھنیا  کو بکثرت کا شت کیاجاتاہے۔


کیا دھنیا نامرد بنا دیتا ہے دھنیے کے بارے میں مکمل معلومات
Dhania Ky Faiday

دھنیا کا مزاج 

سرد خشک بدرجہ دوم۔

دھنیا کے افعال

دھنیا اندرونی طور پر مقوی ومفرح دل وماغ ۔کاسرریاح۔ دافع تبخیر قابض جبکہ یہ  بیرونی طور پر مسکن ہے۔

دھنیا کا استعمال

دھنیا کو  اکیلے یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پیس کرگرم درد سر کو  آرام  دینے کےلیے استعمال کرتے ہیں ۔دل  و دماغ کو تقویت و تفر یح بخشنے اوربخارات کو روکنے کے لئے  اکیلے یا مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بناکر کھلاتے ہیں۔ یا دوسرے مرکبات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔ ضعف معدہ اور نفح شکم میں سفوف بناکر کھلاتے ہیں۔ دستوں کو روکنے کے لئے پانی میں پیس کر چھان کر پلاتے ہیں ۔بھنا ہوا دھنیا خاص طور پر فائدہ  مندہے۔کثرت شہوت کو  کم کرنے  کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔دھنیا بیرونی طورپر  سکون آور  ہے لہذا اس کی کلی منہ کے  پکنےاور گلے کے درد کو فائدہ مند ہے  حارہ کو تحلیل کرنے کیلئے اس میں مناسب ادویہ  کے ہمراہ  کھلاتے ہیں ۔بریاں کیا ہوادھنیا چھوٹے بچوں کو  مرض قولنج میں پانی میں پیس کریا سفوف بناکر دیا جاتاہے ۔

دھنیا کا نفع خاص

مفرح قلب ۔دافع تبخیر 

دھنیے کے نقصانات ۔۔محلل من

دھنیا کی اصلاح۔۔برمان کرنا سفرجلی ۔سکنجین 

دھنیے  کا بدل۔۔تخم خشخاش ۔تخم کاہو

دھنیے کی مقدارخوراک۔پانچ سے سات گرام ۔

دھنیے کا مشہورمرکب۔۔اطریفل کشنیز  دماغ کو تقویت بخشتا ہے اور  تبخیر کو روکنے کے علاوہ سر درد کو زائل کرنے اور  سدردوار میں کھلایاجاتاہے۔اطریفل زمانی خمیرہ گاؤ زبان تریاق نزلہ۔

سبز دھنیا کےاٹھارہ فوائد 

فائدہ نمبر ایک۔سبز دھنیا کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلہ آنکھ میں نہیں پڑتا ۔ 

فائدہ نمبر دو۔منہ میں چھالوں پر لگانے سے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔

فائدہ نمبر تین۔دھنیا کی چٹنی اور اُس کی پتّیاں  چٹنی بنا کر استعمال کرنے سے بھوک بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ جن مریضوں کو بھوک نہیں لگتی ان کے لئے یہ  بہت فائدہ مند ہے  اطباء  اکثر مریضوں کو یہ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا کرتے ہیں۔ 

فائدہ نمبر چار۔خنازیر  جو کہ ایک مرض جس سے گلے میں گلٹیاں ہوجاتی ہیں ، اسکے لئے دھنیا کے تازہ پتےروغنِ گل کے ساتھ لگانا مفید ہے۔

 فائدہ نمبر پانچ۔دھنیا کا رس پینے سے اِن شاءَ اللہ قے یعنی اُلٹی میں آرام آجائے گا۔

فائدہ نمبر چھ۔دھنیا دل اور  دماغ کو طاقت دیتا اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ 

فائدہ نمبر سات۔سردرد ۔ شوگر ۔معدہ اور دل کی دھڑکن کے لئے مفید ہے۔ 

فائدہ نمبر آٹھ۔اس کا تیل دماغ کی گرمی کے لئے مفید ہے نیز اس کا تیل طبیعت کو ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ 

فائدہ نمبر نو۔دھنیا چبانے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔

 فائدہ نمبر دس۔دھنیا کا استعمال سانس کی نالیوں سے بلغمی مواد خارج کرتا  ہے اور پیشاب میں اضافہ کرتا ہے۔

 فائدہ نمبر گیارہ۔ڈپریشن ۔ اور بے چینی کو ختم کرتا اور فرحت لاتا ہے۔

۔ فائدہ نمبر بارہ۔سبز دھنیا کا استعمال ہڈیوں کے امراض کے لئے فائدہ مند ہے

فائدہ نمبر تیرہ۔ایک تحقیق کے مطابق دھنیا کے پتّےجسم کی سوزش کو کم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

 فائدہ نمبر چودہ۔اس میں موجود اجزاء خون کی شریانوں سے متعلق امراض جیسے ہارٹ اٹیک ۔ فالج اور ہائی بلڈپریشر والوں کے لئے مفید ہیں۔

۔ فائدہ نمبر پندرہ۔اچھی نیند لانے کے لئے دھنیا کا استعمال مفید ہے

 فائدہ نمبر سولہ۔دھنیا فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔

 فائدہ نمبر سترہ۔گوشت کو محفوظ کرنے کےلئے بھی دھنیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

فائدہ نمبر اٹھارہ۔دھنیا شوگر کے لئے مفید ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دھنیا کے عرق میں ایسے مرکبات  شامل ہیں جو خون میں شامل ہو کر انسولین میں اضافہ اور شوگر کی سطح کرتے ہیں۔   


خشک دھنیا یا دھنیا بیج کے فوائد 

دھنیا کے بیج بھی کافی فائدہ مند ہیں جن میں پروٹین سمیت دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔  

 فائدہ نمبر ایک۔خشک دھنیا ہچکی کےلئے استعمال کیا جائے انشااللہ آرام آئےگا ۔

فائدہ نمبر دو۔خشک دھنیا اِسہال یعنی دست کے لئے بھی موثر ہے۔

 فائدہ نمبر تین۔خشک دھنیا آشوب چشم اور جلدی امراض کے لئے فائدہ مند ہے۔

 فائدہ نمبر چار۔اگر پاخانے  میں خون آتا ہو تو آدھا چمچ دھنیا کو پانی کے ساتھ صبح و شام نگلنے سے انشااللہ فائدہ ہوگا۔ 

فائدہ نمبر پانچ۔دھنیا کے بیج کا باقاعدہ استعمال کرنے سے ہیضہ ۔ ٹائیفائیڈ ۔فوڈ پوائزننگ جیسے امراض سے نجات مل سکتی ہے ۔

فائدہ نمبر چھ۔دھنیا کے بیج  کا سفوف استعمال کرنے سے جسم میں سرخ دانے اور خشکی کے امراض سے نجات مل سکتی ہے ۔

 فائدہ نمبر سات۔دھنیا کے بیج کو روزانہ رات پانی میں بھگوکر رکھیں اور صبح نہار منہ آدھا گلاس  یہ پانی  استعمال کریں یہ ہاضمہ کے درستی کے لئے مفید ہے۔

فائدہ نمبر آٹھ۔گرتے بالوں کے لئے دھنیا کے بیج کا پاؤڈر تیل میں مکس کرکے ہفتے میں دوبارسر پر لگائیں انشااللہ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور جڑیں مضبوط ہوجائیں گی۔

فائدہ نمبر نو۔کولیسٹرول کے لئے ثابت دھنیا بیج پانی میں اُبال کر چھان لیں  ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔

۔ فائدہ نمبر دس۔دھنیا کے بیج پانی میں ابال کے پینے سے آرتھرائٹس  یعنی جوڑوں کے مرض میں اِفاقہ ہوتا ہے

 فائدہ نمبر گیارہ۔دھنیا کے بیج استعمال کرنےسے بخار فوری طور پر کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

فائدہ نمبر بارہ۔گلے کے غدودکیلئے نسخہ  کے اجزاء۔۔۔۔  پانی  ڈیڑھ کپ۔ ثابت دھنیا   ط  دو چائے کے چمچ۔ شہد ایک چائے کا چمچ۔ طریقہ استعمال  یہ ہے کہ پہلے پانی اُبالیں پھر اس میں ثابت دھنیا شامل کرکے تقریباً15منٹ ہلکی آنچ پر رکھیں ، اس کے بعد پانی چھان کر اس میں شہد ڈالیں اور صبح نہار منہ پئیں انشااللہ آرام آئے گا۔

 فائدہ نمبر تیرہ۔چہرے کے دانوں کے لئے  دھنیا کا پاؤڈر  ایک کھانے کا چمچ۔ شہد  ایک کھانے کا چمچ۔ ہلدی  ایک چٹکی۔ ملتانی مٹی حسب ضرورت۔۔۔ بنانےکا طریقہ یہ ہے کہ ان تمام اشیاء کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اس کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔کیل مہاسوں کے لیئے  دھنیا کے پتوں اور لیموں کے عرق سے پیسٹ بنا کر پھنسیوں پر لگائیں  اس سے کیل مہاسوں میں کمی  ہوجاتی ہے۔

 فائدہ نمبر چودہ۔آنکھوں کے انفیکشن کے لئے  مجرب نسخہ آدھا گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ خشک دھنیا شامل کرکے10منٹ تک اُبالیں۔ دن میں 2 سے 3 بار اس پانی سے آنکھوں کو دھولیا کریں  انشااللہ فرق محسوس ہوگا نوٹ  یہ ٹوٹکا آنکھوں کی دیگر بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔ 

فائدہ نمبر پندرہ۔چہرے کی جھریوں کے لئے  یہ بہت مفید ہے۔عمر بڑھنے کی وجہ سے چہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں یا جلد ڈھلکنے لگتی ہے۔ اس کاایک بہترین علاج یہ کہ دھنیا کے پتوں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں کوار گندل کا گودہ مکس کرلیں  اور اس پیسٹ کو تقریباپندرہ منٹ کے لئے چہرہ پر لگا رہنے دیں اور  اس کے بعد چہرہ دھولیں اِنشااللہ فائدہ ہوگا۔

نظر کی کمزوری  اور دماغی کمزوری کیلئے مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔

 کشنیز خشک صاف شدہ سو گرام۔مصری دو سو گرام۔گری بادام سو گرام۔مغز پستہ پچاس گرام۔مغز اخروٹ پچاس گرام۔ خشخاش سو گرام۔فلفل سیاہ بیس گرام۔الائچی خورد دس گرام۔

بنانے کا طریقہ۔۔۔ تمام  اشیاء کو باریک دلیہ کی مانند کوٹ چھان کر شیشے کے برتن میں رکھیں۔

مقدار خوراک۔۔۔ ایک چمچ بڑا کھانے والا صبح ناشتہ سے پہلے ہمراہ دودھ کھائیں بچوں کو حسب عمر دیں۔


سرعت انزال کے لیئے

مرد وں  اگر سرعت انزال  یعنی جلد فارغ  ہونےکی شکایت محسوس کریں خاص طور پر ایسے مریض جن کا مزاج گرم ہو ان کےلیئے یہ نسخہ مفیدہے۔

ھوالشافی

کشنیز خشک صاف سوگرام۔پوست ہلیلہ زرد پچاس گرام۔پوست بہیڑہ  پچاس گرام ۔آملہ پچاس گرام۔ہلیلہ سیاہ پچاس گرام۔ روغن بادام  پچاس گرام ۔۔

بنانے  کا طریقہ ۔۔ تمام ادویہ کوٹ چھان کر اس میں  کشمش تین سوگرام مکس کر   یں شہد تین پاو   کا قوام بنا کر تمام ادویات میں  شامل کرکے معجون تیارکریں اورشیشے کے  خشک برتن میں محفوظ رکھیں۔

مقدار خوراک۔۔۔ صبح نہار منہ شام چار بجے ایک چمچ بڑا کھانے والا  ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال میں لائیں انشاء اللہ  بہت فوائد حاصل ہوں گے۔

اطریفل کشنیز بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد

طب یونانی کی ایک مشہور دوا جس کو اطریفل کشنیزی کہتے ہیں عام دواخانوں اور پنساریوں  سے مل جاتی ہے اگر آپ  گھر پر خود تیار کرنا چاہیں تو مندرجہ ذیل  جڑی بوٹیاں  کسی اچھے پنسار سے  لےکرتیار کرلیں۔

ہوالشافی 

پوست ہلیلہ زرد۔پوست بہیڑہ۔آملہ خشک۔کشنیز خشک ہر ایک پچاس گرام ۔

بنانے کا طریقہ۔۔سب دواؤں کوکوٹ چھان کرسفوف بنالیں اور  50 گرام روغن بادام سے اچھی  طرح اتنا  ملیں کہ ادویات ترہوجائیں۔ تمام ادویہ سے تین گنا شہد کا قوام بنا کر تمام  پسی ہوئی ادویہ ملا کر شیشے کے مرتبا ن میں  رکھیں۔ 

 کھانے کا طریقہ۔۔سوتے وقت ایک چمچ بڑا کھانے والا  اطریفل کشنیزی ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔

فوائد۔۔اطریفل کشنیز درد سر خاص طور پر گرمی کی وجہ سے ہونے والا دردسر۔آنکھوں کادرداور کان کے درد کو دور کرتا ہے۔