اتوار، 9 جولائی، 2023

موصلی سفید کے خواص موصلی سفید کے فوائد

،  سفید موصلی ایک شہوت انگیز اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے والی جڑی بوٹی ہے جو یونانی طب اور آیوروید میں بطور دوا استعمال ہوتی ہے۔ یہ مردوں کی جنسی کارکردگی کو بہتر بنانے، سپرمز کی تعداد  اور سپرم کے نقص دور کرنے اور پٹھوں کو طاقت فراہم کرنے کے لئے انتہائی موثر ہے۔



موصلی سفید کے مختلف زبانوں میں نام

فارسی میں موصلی سفید


بنگالی میں سادا موصلی


گجراتی میں دھولی موصلی


ہندی میں سفید موصلی


 Chlorophytum انگلش میں موصلی کو


chlorophytum borivilianum نباتاتی طور پر اس کا نام 


ماہیت

موصلی سفید کا پودا 1.5 فٹ سے 2 فٹ اونچا ہوتا ہے جو موسم برسات میں پہاڑوں کی ڈھلانوں پر خودرو پیدا ہوتا ہے۔ پتے کھجور کے پتوں کی طرح نوک دار، زردی مائل سبز،  جن کا ذائقہ قدرے میٹھا کھٹا اور تھوڑا چکنا ہوتا ہے۔ جولائی اور ستمبر کے درمیان پودے کے درمیان سے گھیکوار کی طرح پتے نکلتے ہیں۔ پھول مجزی جس میں چھ پنکھڑیاں ہوتی ہیں اور پھل چھوٹی الائچی کے برابر ہوتا ہے۔ موصلی کی جڑ تین سے پانچ انچ لمبی نکلتی ہے۔ ہر پودے کے نیچے چھ سات موصلیاں ہوتی ہیں جو شکن دار سفید ہوتی ہیں اور ان کا مزہ پھیکا لعاب دار ہوتا ہے۔ ان جڑوں کو ستمبر کے آخر میں اکھاڑ لیا جاتا ہے۔

مقام پیدائش

کشمیر، کوہ مری، ڈلہوزی، شملہ چکروتہ کے علاوہ ست پڑا کوہ ارولی اور پربت بندھیا چل وغیرہ۔


اقسام

موصلی کی ایک قسم اور ہے جو بہت چھوٹی ہوتی ہے اس کو موصلی دکھنی کہتے ہیں اور تیسری موصلی سیاہ ہے۔


مزاج

گرم درجہ اول اور خشک درجہ دوم۔


افعال

مقوی باہ ،مولد منی اور مغلظ منی۔


موصلی سفید کے فوائد اور استعمال

موصلی سفید بدن کو مضبوط بناتی ہے۔

موصلی کا سفوف ہم وزن شکر کے ہمراہ بناکر ضعف باہ اور جریان میں کھلانا بے حد مفید و مجرب  ہے۔

موصلی سفید غذائیت سے بھر پور ہے، ایسے افراد جو جسمانی طور پر کمزور ہوں، دودھ کے ساتھ اس کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔

موصلی سفید کا استعمال مادیہ منویہ کے جرثوموں  اور منی کی افزائش میں مفید ہے۔

احتلام میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

موصلی سفید کا استعمال سرعت انزال جیسے عوارض میں بھی مفید مانا گیا ہے۔

نفع خاص

مقوی باہ و مغلظ۔


مصلح

شکر بدل ایک قسم دوسری قسم کا بدل ہے۔


مشہور مرکب

سفو ف سیلان الرحم اور معجون مقوی رحم۔


مقدار خوراک

بچوں کیلئے: 25 ملی گرام سے 50 ملی گرام فی کلوگرام وزن کے حساب سے۔ ایک وقت کی خوراک 1 گرام سے زیادہ نہ ہو۔


بڑوں کیلئے: 3 سے 6 گرام۔


60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے: 2 سے 3 گرام۔


زیادہ سے زیادہ ممکنہ خوراک: ایک دن میں 12 گرام۔


استعمال کا بہترین وقت: دن میں 2 بار دودھ کے ساتھ، کھانے کے 2 گھنٹہ بعد استعمال کریں۔

موصلی سفید کا کامیاب نسخہ


معجون خاص موصلی والا

موصلی سفید 50 گرام

خولنجاں 50 گرام

اسگندھ 50 گرام

ثعلب مصری 50 گرام 

مغز پنبہ دانہ 40 گرام 

عقرقرحا20گرام،

تخم کونچ20گرام،

گوند کیکر بریاں 20 گرام 

شقاقل مصری 20 گرام 

ستاور 20 گرام 

تالمکھانہ 20 گرام 

ثعلب پنجہ 20 گرام 

تخم اوٹنگن 20 گرام 

گوکھرو مدبر  20 گرام 

فلفل سیاہ 20 گرام 

زنجبیل 20 گرام 

الائچی خورد 15 گرام 

انڈے کی زردیاں 20 عدد

زعفران 14 گرام 

شہد خالص 1200 گرام 

ترکیب تیاری;

تمام ادویات کو باریک سفوف کرلیں سفوف کرکے

روغن زدر میں چرب کریں زعفران الگ عرق کیوڑہ میں کھرل کرکے شامل کریں ۔شہد میں ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر لیں معجون جوانی تیار ہے

مقدار خوراک:

5گرام صبح و شام نہار منہ ہمراہ نیم گرم آدھا کلودودھ،صرف پندرہ یوم

فوائد:: 

 جوانی ، طاقت ، فٹنس کے متلاشی حضرات کیلئے ہے۔۔اس کا سب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ :۔ 

عام جسمانی واعصابی اور مردانہ کمزوری ختم کرتا ھے۔

عضو مخصوص کی لاغری ڈھیلا پن شہوت کی کمی دور کرتاھے ۔انتشار تناٶ سختی بے مثال ۔

سرعتِ انزال کا خاتمہ ۔

امساک بے تحاشہ پیدا کرتا ھے ۔

زیابیطیس شوگر کی وجہ سے ھونے والی پٹھوں کی کمزوری اور قوت باہ کی کمی دور  ۔

 جسم سے سستی نقاہہت تھکاوٹ کا خاتمہ  ۔

 یہ معجون بالکل ناکارہ کمزور مردوں کے لئے مزدہ حیات ہے۔ ہر قسم کی بے اعتدالیوں کے زمانے کی کمزوریوں کی رفع کرتی ہے۔مشت زنی اور کثرت جماع کے نتیجہ میں ھونے والی نامردی کا مکمل علاج ھے ۔ خون اور مادہ تولید کی پیدائش کو بڑھاتی ہے۔ قوت باہ کے لئے مجرب ہے۔

اس کے استعمال سے 

جلد بڑھاپا نہیں آئے گا۔ نظر مضبوط ہوگی ،

اعصابی کمزوری ختم ہوجائے گی۔

 کبھی جسمانی طاقت ختم نہیں ہوگی اور نہ جسم میں لرزہ (رعشہ)آئے گا۔ 

گھٹنے ، جوڑ،پٹھے ، دل و دماغ طاقت ورھوجائیں گے۔ جوانی کی غلط کاریوں کی وجہ سے تمام پیدا شدہ نقائص اور کمزوری کا بہترین علاج ہے اعضائے رئیسہ و شریفہ کے تمام افعال درست ہو جاتے ہیں مادہ تو لید کی پیدا ئیش بڑھ

 جاتی ہے اور رقت دور ہوجاتی ہے اگر استعمال سے پہلے مریض اللہ سے نیت کے ساتھ توبہ کرکے یقین و اعتماد کے ساتھ معجون جوانی با قاعدہ پرہیز کے ساتھ جاری رکھے تو آہستہ آہستہ جوانی کے ولولے اور مسرت و شادمانی کے جذبات اپنےاندرموجود پاتا ہے

بنا بنایا نسخہ منگوانے کے لیے03046539899 پر رابطہ کریں