جمعرات، 13 اکتوبر، 2022

لبوب کبیر (Laboob Kabeer)

 لبوب کبیر

طب یونانی کی نہایت مقبول دوا ہے جسے خاص طور پر مردانہ کمزوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اعصاب کو طاقت دیتا ہے لبوب کبیر میں تقریبا اڑتالیس سے پچاس اجزاء شامل ہیں، جن میں بعض بہت مہنگے بھی ہیں، چنانچہ آج کل کئی لوگ ان مہنگے اجزاء کو نکال کر باقی اجزاء سے بھی لبوب کبیر تیار کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ بھی مفید ہی ہوتے ہیں لیکن اصل اجزاء مہنگے والے اجزاء ہی ہیں جن کو شامل کیے بغیر مکمل فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔



لبوب کبیر کے اثرات

لبوب کبیر کے بارے ایک بات یاد رکھنی چاہیے یہ کوئی سٹیرائیڈ نہیں ہے، یا انگریزی ادویات کے طرح سریع الاثر یا فوری اثرات ظاہر نہیں کرتا، بلکہ اس کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں، اس لیے اس کو 1 سے 2 ماہ تک مسلسل استعمال کریں ۔

لبوب کبیر برائے خواتین

لبوب کبیر کو نہ صرف مرد استعمال کرسکتے ہیں بلکہ خواتین بھی استعمال کرسکتی ہیں، خاص طور وہ خواتین جو گھر کا کام کاج کرتی ہیں جس سے تھکاوٹ، نکاہت اور پٹھوں کی کمزوری اور کھچاو ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ان خواتین کو بھی استعمال کرایا جاسکتا ہے جن میں جنسی خواہش کم ہوتی ہے یا بالکل نہیں ہوتی، اس کے مسلسل ایک دو ماہ استعمال سے جنسی خواہش میں اضافہ ہوگا۔

کمپنیوں کا لبوب کبیر

لبوب کبیر مختلف ہربل کمپنیاں بھی تیار کرتی ہیں لیکن وہاں بھی اسی بات کا خطرہ ہوتا ہے کہ شاید اس میں مہنگے والے اجزاء شامل نہ کیے گئے ہوں۔ اور پھر کمپنی کا لبوب کبیر قیمت کے لحاظ سے سستا  پڑتا ہے لیکن جتنا میں نے اپنے مریضوں کو اپنا بھی استعمال کروایا ہیں اور کمپنیوں کا بھی اور جو اپنا بنا ہوا ہیں وہ سونا ہیں اور جو کمپنیوں کا ہیں وہ مٹی کے برابر ہی ہیں ۔ اس لیے بہتر یہی ہوتا  ہے کہ یا تو خود بنایا جائے اور یا قابل اعتبار حکیم سے بنوا لیا جائے یا منگوا لیا جائے۔

لبوب کبیر کے فوائد

مقوی باہ و مردانہ کمزوری کو دور کرے۔

مادہ منویہ کو پیدا کرے۔

ٹائمنگ میں اضافہ کرے۔

عام جسمانی کمزوری کو دور کرے۔

کام کاج کے بعد تھکاوٹ اور نکاہت کو دور کرے۔

اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دے۔

گردوں کو طاقت دے اور صحت مند بنائے۔

تقویت اعضاءِ رئیسہ (دل۔دماغ۔جگر)کے لیے بے حد مفید ہے

بدن کو چست اور توانا کرتا ہے

ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتا ہے

نوجوان کے جنسی معاملات کو درست کرتا ہے

مادہ منی کو گاڑھا کرتا ہے

جنسی اور جسمانی دونوں کمزوریوں کو دور کرتا ہے

مایوس مریضوں کے لیے لاجواب تحفہ ہے

طب یونانی کی نہایت ہی مقبول اور مشہور دوائی ہیں 

اسکے بارے میں جتنا کہاں جائے کم 

                                ھوالشافی

اجزائے نسخہ:

ثعلب مصری 30گرام

نارجیل دریائی 30گرام

مغز چڑیا بریاں 30گرام

مغز پستہ 15گرام

مغز بادام 15گرام

مغز فندق 15گرام

مغز حبۃ الخضرا 15گرام

مغز اخروٹ 15گرام

مغز چلغوزہ 15گرام

مغز حب الزلم 15گرام

ماہی روبیاں (جھینگا مچھلی) 15گرام

شقاقل مصری 15گرام

خولنجاں 15گرام

خشخاش 30گرام

؎بہمن سرخ 15گرام

؎بہمن سفید 15گرام

؎تودری سرخ 15گرام

؎تودری زرد 15گرام

؎سنڈھ 15گرام

کنجد (تل سفید) 15گرام

دارچینی 15گرام

سورنجاں شیریں 12گرام

بوزیدان 12گرام

نعناع خشک (پودینہ کی قسم)  12گرام

بالچھڑ (سنبل الطبیب) 10گرام

سعد کوفی 10گرام

قرنفل (لونگ) 10گرام

کباب چینی 10گرام

اندر جو شیریں 10گرام

درونج عقربی 10گرام

نرکچور 10گرام

حب القلقل (اناردانہ دشتی) 10گرام

تخم گاجر 10گرام

تخم مولی 10گرام

تخم شلجم 10گرام

تخم پیاز 10گرام

تخم اسپت 10گرام (تخم اسپست، تخم بسکھپرا بھی اسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں)

تخم ہلیلون (ہالو) 10گرام

جوزبواء (جائفل) 6گرام

بسباسہ (جلوتری)  6گرام

چھڑیلہ (اشنہ)  6گرام

عود 5گرام

زعفران 12گرام

مصطگی رومی 12گرام

ورق نقرہ 36 عدد

ورق سونا 8 عدد

عنبر 3گرام

مشک (کستوری)  1گرام

شھد       1800 گرام 

نوٹ۔۔۔۔۔۔

جو وزن لکھا ہوا ہیں ادویہ کا وہی وزن لیں اور چیزیں اصل ہو نقل یا ہلکے معیار کی نا ہو اچھی اور صاف ستھری ہو 

طریقہ تیاری

ان کو علیحدہ رکھے ۔ ورق نقرہ اور ورق سونا۔۔۔۔ عنبر۔مشک۔زعفران اور مصطگی کے علاؤہ  باقی سب کو اس ترتیب سے پیس لیں 

مغزیات کو الگ پیس کر رکھیں اور باقی ادویات کو الگ پیس کر رکھیں۔

تمام ادویات کا جتنا وزن ہے اس کے تین گناہ شہد  

نوٹ۔۔۔۔۔عنبر کو اسکے تین۔گناہ مصری کے ساتھ پیس لیں پھر اسے شامل کرنا ہیں

شھد کو ہلکا سا گرم کرلیں  

اب شھد  میں آہستہ آہستہ مغزیات کو ملاتے جائیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں۔

پھر باقی ادویات کا پاوڈر بھی آہستہ آہستہ ملاتے جائیں اور ساتھ چمچ ہلاتے جائیں۔

اس کے بعد زعفران کو ملائیں۔

اس کے بعد جب شہد بالکل ہلکا سے گرم ہو تو مصطگی رومی کو ملائیں، زیادہ گرم قوام میں ملانے سے مصطگی کے دانے بن جاتے ہیں اس لیے اس کا خاص خیال رکھیں۔

آخر میں ورق نقرہ اور ورق سونا ملا لیں۔

آپ کا لبوب کبیر  معجون تیار ہے۔

خوراک

تین سے پانچ گرام صبح یا شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں 

نوٹ

ہمبستری سے دوران استعمال پرہیز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ بادی اشیاء سے پرہیز کریں مصالحہ دار پکوان سموسہ پکوڑے کولڈرنک وغیرہ سے پرہیز کریں