بدھ، 12 جنوری، 2022

مجلوق(مشت زنی کے مریضوں ) کے علاج کا زبردست نسخہ

 مقوی حلوہ برائے مجلوق



عطیہ : مجدد طب حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی رحمة اللہ علیہ

ھوالشافی

1- مربہ گاجر بغیر راب ایک کلو

2- مربہ یا مٹھائی پیٹھا ایک پاؤ

3- کھویا تازہ آدھا کلو 

4- مغز پستہ آدھ پاؤ

5- الائچی خورد دو تولہ

6- کشتہ چاندی 3 گرام

7- دیسی گھی ڈیڑھ پاؤ

ترکیب تیاری

کڑاہی میں تھوڑے سے دیسی گھی میں سبز الائچی کے تخم ڈالر کر گرم کریں۔ جب سرخ ہو جائیں تو مربہ گاجر کی چٹنی اور کھویا جس میں کشتہ چاندی ملایا گیا ہو ڈال کر بریاں کریں۔ جب سرخ ہو جائے تو اس وقت اس میں اس قدر گھی ڈالیں کہ حلوہ تر بتر ہو جائے۔ آگ سے نیچے اتار کر پستہ کرش کیا ہوا مکس کر کے محفوظ کرلیں۔ 

مقدار خوراک

ایک چھٹانک صبح و شام ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال کریں۔ 

مزاج اعصابی عضلاتی مقوی ہے۔ 

خواص و فوائد

دماغ و اعصابِ بدن کو طاقت دیتا ہے۔ جسم و خون میں صالح رطوبات پیدا کرتا ہے۔ ذکاوت حس کو معتدل کرتا ہے۔ جگر اور گردوں کی سوزش کو کم کرتا ہے۔ دل کو فرحت بخشتا ہے۔ رنگت کو صاف اور سوکھے جسم کو ترو تازہ کرتا ہے۔ جن کو جلق کی بدعادت ہو ان کے لیے بے حد مفید ہے۔  

ضروری نوٹ

مجلوق کے علاج کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذہنی طور پر اس عادت بد سے دور رہے۔ اپنی روزمرہ زندگی کو باقاعدہ بنائے۔ صبح جلد اٹھنا، سیر کرنا، غسل کرنا، ہلکی پھلکی ورزش کرنا، عبادت اور مذہبی کتب کا مطالعہ کرنا وغیرہ اپنا معمول بنائے۔ اگر شدید بھوک نہ ہو تو ناغہ کی عادت ڈالے۔ روزانہ ناشتہ میں مکھن، یا دودھ گھی کا استعمال کرے۔ دوپہر اور شام کے کھانے میں زود ہضم غذا سبزیاں اور پھل استعمال کرے۔ اناج کم کھائے۔ اچھے لوگوں کی مجلس میں بیٹھنا، خدمت کے کام کرنا، معمول بنائے۔ اس سے اس کے اعصاب میں نئی جان پڑے گی۔