بدھ، 8 فروری، 2023

پودینےکی اقسام پودینے کا مزاج اور پودینے کے فوائد

 پودینہ

(Mint)

لاطینی زبان   میں۔

Mentha Arvennsis

پودینے کا خاندان۔

Labiatae

پودینے کے دیگرنام۔

عربی میں فودنج یافوتنج۔سندھی میں پھودنو۔جبکہ پودینے  کو انگریزی میں منٹ کہتے ہیں۔

پودینے کی ماہیت۔

پودینہ  ایک  خوشبو دار بوٹی ہے جوکہ تلسی کی طرح  ہوتی ہے۔پودینے کی بہت سی اقسام ہیں۔

نمبر 1۔جنگلی 

نمبر 2۔باغی پھر ان کی بھی کئی اقسام ہیں۔

پودینے کامزاج۔

گرم خشک      درجہ دوم



افعال پودینہ ۔

منفج اور غلیظ محلل ۔لطف جاذب ۔محمر جلد ۔قاتل کرم شکم ۔مسکن درد ۔مدربول و حیض ۔معرق کاسرریاح ۔مقوی معدہ کے علاوہ  اس میں تریاقیت بھی موجود ہے۔

پودینے کے استعمال۔

پودینہ زیادہ تر امراض معدہ ۔ضعف معدہ درد شکم ۔نفع شکم اور ضعف اشتہا میں استعمال کیاجاتا ہے۔قےومتلی کو آرام دینے کیلئے اس کا جوشاندہ یا عرق استعمال کرتے ہیں۔پودینہ کا پانی پلانے اور حقنہ کرنے سے آنتوں کے کیڑے سے ختم  ہوجاتے ہیں اور اس کے علاوہ ناک اور کان کے کیڑے بھی  پودینےکے پانی سے مرجاتے ہیں۔امراض حیض کے لئے نہاہیت  اچھی  دواء ہے۔اسی وجہ سے حالت حمل میں پودینے  کا حمول کرنے سے حمل گر  ہوجاتا ہے بلغم کونرم کرکے نکال دیتا ہےمعرق ہونے کے باعث یرقان کیلئے  فائدہ مندہے۔مواد کو  پتلا  کرکے بذریعہ مسامات  نکالتا  ہے۔شراب کے ہمراہ لگانے  سے جلد کی سیاہی کو زائل کرتا ہے۔بچھو اور بھیڑوغیرہ کے  جسم پر لڑنے سے مقام گزیدہ پرطلا کرنے سے زہر کو جذب کرکے درد کو آرام  دیتا ہے۔پودینہ کے پتوں کا جوشاندہ 4 دن  ایام حیض سے قبل صبح و شام بلکہ دن میں 4 سے 5مرتبہ پلانے سے حیض کھل کرآتاہے

ننانوے ایسے بہترین نسخے جو آپ کی زندگی بدل دیں پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

پودینے کےمشہورمرکب۔

جوارش پودینہ ۔جوارش انارین ۔عرق عجیب ۔عرق پودینہ ۔

پودینے کے فوائد

نمبر1۔پودینہ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔

نمبر2۔پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

نمبر3۔پودینہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

نمبر4۔پودینہ جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔

نمبر5۔پودینے کا اگر پانی نہار منہ پیا جائے تو یہ رنگت کو نکھارتا ہے۔

نمبر6۔پودینہ ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے۔

نمبر7۔پودینہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید رہتا ہے۔

نمبر8۔پودینہ خون کو صاف کرتا ہے۔

نمبر9۔پودینے کے استعمال سے منہ سے بد بو آنا ختم ہو جاتی ہے۔

نمبر10۔پودینہ دانتوں کو سفید کرتا ہے۔

نمبر11۔پودینہ خارش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

نمبر12۔پودینہ کینسر میں بھی مفید ہے۔

نمبر13۔پودینہ کی چائے متلی کو ختم کر دیتی ہے۔

نمبر14۔پودینہ کی چائے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔

نمبر15۔پودینے کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

نمبر16۔پودینہ کا استعمال سر درد میں آرام پہنچاتا ہے۔

نمبر17۔پودینہ چہرے کے داغ دھبوں اور دانوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

نمبر18۔پودنے کے استعمال سے معدے اور آنتوں کو طاقت ملتی ہے۔

نمبر19۔پودینہ بھوک کو بڑھاتا ہے۔

نمبر20۔پودینہ کا استعمال ڈکار اور گیس میں مفید ہے۔

نمبر21۔پودینہ معدے کی جلن میں فائدہ مند ہے۔