منگل، 7 فروری، 2023

انار کا مزاج انار کی اقسام اور انار کے فائدے

  انار ایک انتہائی قدیم پھل ہے۔یہ تین قسم کا ہوتا ہے۔ میٹھا۔۔۔ کھٹا اور کھٹا میٹھا ان تینوں کی تاثیر مختلف ہے۔ شیریں یعنی میٹھا انار۔۔۔۔۔۔ گرم تُرش اناریعنی کھٹا انار۔۔۔۔۔ ٹھنڈا کھٹا میٹھا انار تاثیر کے اعتبار سے معتدل ہوتا ہے انار کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیاہے۔ارشادِ باری تعالٰی ہے۔ ترجمہ۔۔۔۔۔۔ ان میں میوےاورکھجوریں اورانار ہیں۔ انار کےمتعلق نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمايا ہے۔ ایسا کوئی انار نہیں جس ميں جنتی اناروں کا دانہ شامل نہ ہو۔ انار کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔ انار میں وٹامن اے۔۔ بی۔۔ سی۔۔ کیلشیم۔۔۔ سوڈیم۔۔ آئرن ۔۔ فاسفورَس۔۔ سلفر ۔۔ فولاد۔۔ اور ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اَجزا پائے جاتے ہیں۔ معدہ ۔۔ جگر۔۔ سینہ کو تقویت دیتا اور خون کی کمی دور کرکے صاف و شفاف خون پیدا کرتا ہے۔ انارہائی بلڈ پریشر۔۔ ٹائیفائیڈ ۔۔ یرقان ۔۔ تلی کے امراض۔۔ بھوک میں کمی ۔۔ بواسیراور ہڈیوں کے درد کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔ انار کا استعمال ذیابیطس یعنی شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ دل و دماغ کو فرحت و تازگی فراہم کرتا ہے۔ چہرے کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ قوتِ بصارت کو تیز کرتا ہے۔ نزلہ ۔۔ کھانسی ۔۔ دمہ میں بھی فائدہ مند ہے اس کے علاوہ پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر انہیں طاقت دیتا ہے۔ انار پیشاب آور ہوتا ہے لہٰذا پیشاب اور گردہ اور مثانے کی بیماریوں میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ مختلف امراض کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔

احتیاط ۔۔۔اسے زیادہ کھانے سے قبض ہوتی ہے اور معدہ بھی کمزور ہو جاتا ہے لہٰذا اسے توازن سے کھانا چاہیے



انار کے چند  فوائد  درج ذیل ہیں

کالی کھانسی کے علاج کا ٹوٹکہ

انار دانہ ایک تولہ۔ کالی مرچ 3 گرام۔ پیپل کا پھل 6 گرام۔ گُڑ دو تولہ۔ تمام ادویات کو باریک پیس کر چھان لیں اور  گُڑ میں ملالیں اور اس کی  چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور روزانہ  دو گولی صبح و شام چوس لیں۔

جسم کو خوبصورت اور سڈول  بنانے کیلئے انار کا شربت  بنانے کا طریقہ 

اجزاء۔۔۔۔انار کا جوس ایک کلو۔ عرق گلاب ایک کلو۔ چینی ایک کلو

ترکیب تیاری

 چینی کو عرق گلاب کیساتھ ملا کر کسی دیگچی یا  برتن میں ڈال کر 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اور  اس میں انار کا رس ملالیں۔ رس پہلے ہی سے نکال کر اور چھان کر تیار  رکھیں  اور پھر پندرہ منٹ تک آگ پر پکائیں جب یہ گاڑھے شربت کی  مانندہو جائے تو  اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا ہو جانے پر بوتلوں میں بھریں  یہی شربت گرمیوں کا تحفہ ہےیہ جسم کو خوبصورت اور سرخ بناتا ہےاورگرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔

ترکیب استعمال

 2 بڑےچمچ شربت ایک گلاس تازے  پانی میں گھول کر صبح و شام استعمال کریں   اور اگر اس لاجواب  شربت کو نہار منہ استعمال کیا جائے تو  یہ مرض یرقان کیلئے انتہائی مفید ہے اور یہ  یرقان کا جڑ سے خاتمہ کرتا ہے۔

ہاضمہ اور معدہ کی خرابی کیلئے مجرب نسخے

نسخہ نمبر 1

انار دانہ 5تولہ۔ سونٹھ۔زیرہ۔ نمک سفید۔نمک سیاہ ہر ایک اجزء ایک تولہ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں  

غذا کو ہضم کرنے اور بھوک لگانے کیلئے بہترین چورن ہے۔ اس سفوف کو  شام اور دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد 6ماشہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔

نسخہ نمبر 2

انار دانہ ایک پاو۔سونٹھ ایک پاو۔ پودینہ ایک پاو    ۔ان تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ 1 چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ نسخہ بلڈپریشر۔شوگر۔ یرقان وغیرہ کیلئے بھی مفید ہے۔

نسخہ نمبر 3

انار دانہ 50گرام۔سونٹھ 7گرام۔ زیرہ سفید 7گرام۔تربد سفید 20گرام۔ زیرہ سیاہ 20گرام،۔سماق دانہ 20گرام۔پوست ہلیلہ زرد20گرام۔ پوست ہلیلہ 20گرام۔ نمک لاہوری 50گرام۔ ان تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں نوٹ اگر قبض دور کرنی ہوتو موٹا سفوف بنائیں اور  اگر دست لگے ہوئے ہوں تو باریک سفوف بنائیں۔ 

مقدار خوراک۔۔۔ 2 سے 3 گرام صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں استعمال کریں۔

فوائد

یہ سفوف معدہ اور انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے اور بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ اگر قبض ہو تو پاخانہ کھل کر  لاتا ہے اگر دست زیادہ  آتے ہوں تو ٹھیک کرتا ہے ۔

نسخہ نمبر 4

پیٹ درد میں  سرخ انار کے دانوں پر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر استعمال کریں  اس کے استعمال سے پیٹ درد ختم ہو جاتا ہے۔

نسخہ نمبر 5

پیٹ کے کیڑوں کے لیےانار کے چھلکےکو سایہ میں خشک کرکے پاوڈر بنالیں اور آدھا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ آنتوں اور پیٹ  کے کیڑے مرجائیں گے۔

نسخہ نمبر 6

انار کی جڑ کی چھال  چارتولہ لے کر ایک پاو پانی میں ڈال کر اتنا جوش دیں کہ پانی آدھا رہ جائے  ۔تو پانی کو ململ کے کپڑے میں  چھان کر اس کی تین خوراکیں بنالیں  پہلی خوراک صبح نہار منہ دیں    اور اس کے بعددو خوراکیں ایک  ایک گھنٹے کے وقفے سے دیں انشااللہ اس سے دست رک جائیں گے اور کمزوری بھی نہیں ہوگی۔

نسخہ نمبر 7

مثانہ اور گردے کی پتھری کا علاج

انار دانے کا  1 بڑا چمچ ایک کپ چنے کے  ابلے ہوئے پانی  میں ملاکر پینے سے مثانے اور گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر  باہر نکل جاتی ہے۔

نسخہ نمبر 8

زخموں کے لیے

انار کے دانے بیج سمیت پیس کر اس میں شہد ملا لیں اور  ٹھیک نہ ہونے والے گندے زخموں پر لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ بفضل  خدا مجرب نسخہ ہے۔انارکے پتے 1 تولہ پانی میں رگڑ لیں اور جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے  فوری جلن ختم ہو جاتی ہے اور  چھالے  وغیرہ نہیں پڑتے۔

نسخہ نمبر 9

کھانسی اور سینے  کی بیماریوں کے لیے

میٹھے  انار کا جوس دس تولے اور چینی یا  مصری ایک پاو۔ دونوں کا قوام تیار کریں  جو کہ کھانسی اور سینے کے امراض میں مفید ہے ایک ایک تولہ صبح و شام چاٹیں۔

نسخہ نمبر 9

یرقان کے لیے

انار  کا رس ایک چھٹانک رات کو لوہے کے ایک صاف ستھرے برتن میں رکھ دیں صبح تھوڑی مصری ملاکر پی لیا کریں انشااللہ تھوڑے دنوں میں یرقان دور ہوکر خون صالح پیدا ہونے لگتا ہے۔

نسخہ نمبر 10

دانتوں کے امراض میں انار کے پھول یا چھلکا کو خشک کر کے باریک پیس لیں یعنی پاوڈر بنالیں اس پاوڈر کو صبح و شام بطور منجن استعمال کریں انشااللہ ہلتے دانت مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے اور مسوڑھوں اور دانتوں کی تمام بیماریاں  ٹھیک  ہو جائیں گی۔