جمعرات، 18 اگست، 2022

100 مفید ٹوٹکے

آسان گھریلو ٹوٹکے 

کئی بیماریوں کا علاج ہمارے گھر میں ہی موجود ہوتا ہے لیکن لوگ جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہاں ہم  آپ کو  مختلف امراض سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے   جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہئیں یہ ٹوٹکے ذیل ہیں۔



ماہواری کے دوران مختلف  تکالیف  کا ہونا

ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموں کا رس ڈالیں اور پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حیض کے دنوں میں ہونے والی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔

سردرد کا علاج

ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔

پیٹ کےامراض

گیس اور قبض ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں انشااللہ شفاء ملے گی۔

گلے میں درد ہونا

تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں۔

منہ کا السر(منہ میں زخم ہو جانا)

کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔

ناک بند ہونا

آدھاکپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔

بلند فشارخون(ہائی بلڈپریشر)

دودھ کے ساتھ آملہ کھانے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ اسے صبح کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

دمہ

ایک چمچ شہد میں آدھ چمچ دار چینی ملائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ باقاعدگی سے روزانہ یہ آمیزہ لیں۔

سر میں خشکی اور سکری آنا

ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں۔

کم عمری میں بالوں کا سفید ہوجانا

خشک آملہ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں کہ آملہ کے ٹکڑوں کی شکل جھلسی ہوئی گرد جیسی ہو جائے۔ اس کے بعدروزانہ اس تیل کی سر میں مالش کریں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا

گلیسرین میں مالٹے کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد متاثرہ جلد پر لگائیں۔

متفرق ٹوٹکہ جات

اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے دس پندرہ منٹ پہلے لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔

تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے۔

کثرت استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے

 سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔ نتائج

 حیرن کن ہوں گے۔

پیازکوٹ کر سونگھنے سے سرکا درد ختم ہوجاتاہے۔

پودینے کی ڈنڈیاں یا لیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکیےمیں

 اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوجائےگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔

بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سیلن ختم ہوجاتی ہے۔

بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سلوٹیںنہیں پڑتیں ، اور زیادہ دن صاف رہتی ہے۔

اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔

بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے۔

اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔

بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے۔