پیر، 10 جولائی، 2023

Rang Gora karny Ka HomeMade Desi Nuskha

Rang Gora karny Ka HomeMade Desi Nuskha


 رنگ گورا کرنے کے لیےدیسی نسخہ 

ہر خاتون کی کوشش ہوتی ہے کہ میں سب سے خوبصورت  نظر آٶں میرا چہرہ چاند کی طرح روشن سفید اور چمکدار ہو۔ بہت سارے احباب و قارٸین کی اپنی یا رشتہ داروں کی شادیاں بھی ہوں گی ۔ویسے تو اصل چمک روزے رکھنے نماز پڑھنے اور اچھے اعمال سے ہوتی ہے۔

رنگ گورا کرنے کے شوقین  خواتین و حضرات کے لیے ایک زبردست چیز بتانے لگا ہوں جس کے دو چار دن کے استعمال سے کالے سانولے اور گندمی رنگ میں واضع فرق آکر کالے رنگ سفیدی کی طرف ماٸل ہونے لگ جاتے ہیں۔چند دن کے مسلسل استعمال سے چہرہ خوبصورت ملاٸم سفید اور لال گلابی ہونے لگ جاتا ہے۔



لاھور میں رہنے والوں نے لاھور کی سڑکوں پر اونٹنی کا دودھ بیچنے والی بلوچی لڑکیوں کو دیکھا ہوگا انکے چہرے کیسے لال گلابی اور پِنک کلر کے انار کی طرح دمک رہے ہوتے ہیں۔

انکے گالوں پر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ابھی گالوں سے خون رِسنے لگ جاۓ گا۔

یہ وہی چیز ہے جس کے استعمال سے انکے چہرے لال گلابی سفید ہوتے ہیں۔

استعمال کریں اور اپنی عید کو مزید چار چاند لگاٸیں نسخہ بہت سادہ اور آسان ترکیب والا ہے گھریلو خواتین کے لیے جھٹ پٹ ریمڈی ہے۔

مردانہ کمزوری کے علاج کا شاہی شادی کورس مکمل تفصیل کے لیئے کلک کریں۔

جَو 100 گرام

مسور کی 100 گرام

(جَو جس کا دلیہ بھی کھایا جاتا ہے)

ترکیب تیاری

جَو اور مسور کی دال کو اتنا باریک پیسنا ہے کہ انگلیوں کے پوروں میں گھسنے والا بن جاۓ

مثل غبار پاٶڈر تیار ہوجاۓ تو اس میں سے حسبِ ضرورت لے کر ذرا سا پانی یا لیمن جوس شامل کرکے لیپ سا بنالیں۔

طریقہ استعمال

کسی بھی کریم یا ہرل ماسک کی طرح بالکل عام طریقے سے چہرے پر لگاٸیں اور ایک دو منٹ حسبِ برداشت ذرا سی مساج کردیں مساج کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک یہ لیپ لگا رہنے دیں یہ لیپ رات سونے سے پہلے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

لیپ لگانے کے ایک گھنٹے بعد چہرہ دھوکر کوٸی بھی اچھا سا آٸل چہرے پر نرم ہاتھوں سے مل لینا ہے رگڑاٸی بالکل نہیں کرنی۔

نوٹ

دو دن یہ لیپ لگانے کے بعد تیسرے دن کوٸی بھی کھانے والا نمک جو بالکل باریک پاٶڈر کی طرح پسا ہوا ہو جیسے کہ لاھوری نمک ہوتا ہے۔اچھی طرح ہرے پر مل لینا ہے اور ملنے کے چند منٹ بعد واش کردینا ہے

اپنے چہرے سے نمک واش کرنے کے بعد جب چہرہ اچھی طرح خشک ہوجاۓ تو تازہ لیمن لیں اسکا رس نکالیں اور چہرے پر لگاکر نرم ہاتھوں سے جذب کروادیں۔

مدت استعمال

مطلوبہ رزلٹ ملنے تک جاری رکھیں عموماً چند دن ضرورت پڑتی ہے زیادہ دن استعمال نہیں کرنا پڑتا

امید ہے سارا کچھ بہت اچھے طریقے سے سمجھ آگیا ہوگا بنانے اور استعمال کے متعلق کسی سوال کی ضرورت نہیں پڑے گی۔