پیر، 13 فروری، 2023

Benefits Of Apple in Urdu Saib Ky Faiday

سیب کے طبی فائدے
سیب ۔ایپل 
(APPLE)
سیب کے دیگر زبانوں میں نام۔
عربی میں تفاح ۔سندھی میں سوف ۔بنگلہ میں سؤ ۔پنجابی میں سیو ۔اور انگریزی میں ایپل کہتے ہیں ۔
 سیب  کی ماہیت۔
یہ ایک  انتہائی خوشبو دار لذیز پھل ہے۔اس کا درخت 35 تقریبا فٹ اونچا ہوتاہے۔ سیب کے پتے بیضوی نوکدار لگ بھگ دو  سے تین انچ چوڑے  اور دندانے دار آخری حصہ سفید    روئیں دار ہوتاہے۔ سیب کے پھول سرخ نقطہ دار یاگلابی خوشبو دار گچھوں  کی شکل میں لگتے ہیں ۔ سیب کا پھل گول چکنا چمکدار  کچی حالت میں  سبز اور  پکنے پر زرد مائل بہ  سرخ ہوتاہے۔کچے سیب کا  پھل کا ذائقہ ترش اور پھیکاجبکہ پکنے پر  سیب کا ذائقہ شیریں اور رس دار ہوتاہے۔سیب کی بہت سی 
اقسام ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ علیحدہ علیحدہ ہوتاہے۔
Benefits Of Apple in Urdu Saib Ky Faiday
Benefits Of Apple in Urdu Saib Ky Faiday


سیب کی مقام پیدائش۔
سیب  عموماًآٹھ  سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر پیداہوتاہے۔ سیب پاکستان میں بلوچستان۔ صوبہ سرحد کے علاوہ کشمیر۔ شملہ۔ نینی تال ۔کلو پرایشیاکے ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں بہت سی جگہوں پر ہوتاہے۔مگر کشمیر کا سیب زیادہ اچھا م ہوتا ہے۔
سیب کا مزاج۔
شیریں سیب گرم و تر  درجہ اول میں 
ترش سیب کا مزاج ۔
سردخشک درجہ اول میں۔
 سیب شیریں  کے افعال ۔
مفرح و مقوی قلب ۔مقوی معدہ و جگر ۔مقوی دماغ ۔ہاضم ۔دافع سعال یابس دافع ۔اسہال صفراوی۔ خفیف قابض۔
 سیب ترش کے افعال  ۔
مقوی معدہ و جگر۔ مفرح مقوی قلب ۔قابض ۔مسکن اور دافع قے ۔
سیب کے استعمال۔
مفرح و مقوی قلب ہونے کی وجہ سے سیب  اعضاء کو تقویت دینے ۔خفقان وہم کو دور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔دافع سعال یا بس ہونے کی وجہ سے  سیب خشک کھانسی کو دور کرتاہے۔ سیب اسہال خونی دموی کیلئے مفیدہے۔سیب  غلبہ صفراء و خون کو سکون دیتاہے۔ سیب مسکن ہونے کی وجہ سے عضہ و جوش خون کو دور کرتاہے۔ سیب گرمی کی شدت کو کم کرتاہے۔ سیب چہرے کے رنگ کو نکھارتاہے۔
رب سیب یا سیب  کا جوس ۔۔۔غلبہ صفراء اور اسہال صفراوی میں استعمال کیاجاتاہے۔
مربہ سیب  ۔ یہ اختلاج القلب اور خفقان میں کھلاتے ہیں ۔مربہ سیب  بھوک کو بڑھاتاہے اور سیب کا پانی نکال کر مفرح معجونوں میں شامل کیاجاتاہے۔جیسے مفرح شیخ الرئیس وغیرہ  ۔
سیب نفع خاص۔
  یہ مفرح و مقوی قلب و دماغ ہے۔
مضرات سیب ۔
 یہ ریاح پیداکرتاہے۔
 سیب کا مصلح۔
شہد ۔دار چینی۔ گلقند ۔
سیب کی مقدارخوراک۔
مربہ سیب  1 تولہ سے 2 تولہ تک
شربت سیب کی مقدار خوراک ۔
20 گرام سے  40 گرام یا 2 تولہ سے 4 تولہ تک۔۔
رب سیب کی مقدار خوراک  ۔
10  گرام سے 15 گرام ۔
یعنی 1 تولہ سے تقریبا 2 تولہ ۔
مشہور کہاوت ہے ایک سیب  روزانہ کھانا  ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے  ۔  بات تو سچ ہے   سیب میں وٹامنزمنرلز اور نامیاتی
 مرکبات  بکثرت سے پائے جاتے ہیں ۔  وٹامن سی ۔ وٹامن کے ۔ وٹامن بی 6 ۔  رائبوفلیون ۔ پوٹاشیم ۔میگنیشیم  اور کاپر  سیب کو ایک صحت بخش پھل بناتے ہیں ۔روزانہ ایک  سیب کھانا  دل کی بیماریوں  ۔معدے کے مسائل ۔ قبض ۔  پتے کی پتھری  ۔ جگر کے مسائل ۔ خون کی کمی ۔ ذیابیطس  اور الزائمر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ سیب  کمزوری کو دور کرتا ہے اور  ہاضمے کو بہتر بناتا ہے  ۔ یہ دانت کے درد سے بچاؤ اور جلد کی حفاظت کے لیے بھی مفید ہے ۔سیب کو اپنی روز مرہ کی غذا کا حصہ بنا کر آنتوں کے کینسر  کے خطرے کو  بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
سیب کھانے کا کونسا  صحیح وقت ہے
سیب کو کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن سیب کھانے کا سب سے بہترین وقت صبح  نہار منہ  ہوتا ہے۔ اگر آپ صبح کے وقت سیب کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس سے  بہت فائدہ ہوگا آئیے جانئے ہیں صبح کے وقت سیب کھانے سے کیا فائدے ہوتے ہیں۔
 سیب کھانے کے فوائد 
کولیسٹرول کنٹرول 
ڈیلی صبح کے وقت  نہار منہ سیب  کھانے سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا کولیسٹرول لیول ہائی ہو گیا ہے تو سیب کو اُبال کر  بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
قبض سے نجات 
قبض اور گیس کے مسئلے میں مبتلا مریضوں کے لئے سیب  فائدہ مند ہے ۔ سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے جو قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے ۔اگر آپ کو قبض ہے تو آپ صبح ناشتے میں نہار منہ سیب کھائیے۔
 دانتوں کی مضبوطی کے لیئے
دانت کو صحت مند اور مضبوط  رکھنے میں سیب ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دراصل سیب میں  ایسے  جزو پایا جاتا  ہے جو دانتوں کو مضبوط  بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی  بیکٹریا   بھی پا جاتا  ہے جو بیکٹیریا کو دور کرنے کا کام کرتا ہے۔
 دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند
 اگر کوئی دمہ کا مریض ہے   تو سیب کا استعمال لازمی کرے اس سے مریض  کو فائدہ ہوگا تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کے استعمال سے دمہ کے  دورے کو  کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ 
اطباء کا کہنا ہے کہ سیب کھانے سے پھیپھڑے مضبوط ہوتے ہیں  اسکے علاوہ  جو لوگ سیب کا جوس باقاعدگی سے پیتے ہیں وہ پھیپھڑوں کے امراض کا شکار ہونے سے بچے رہتے ہیں۔ 
نظام ہاضمہ کی بہتری کے لیئے
نظام ہضم کو مضبوط بنانے میں سیب  اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ صبح نہار منہ سیب کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا ہاضمہ مضبوط ہو جائے گا   ہاضمہ کے  درست ہونے سے پیٹ سے متعلق  دیگر بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور ساتھ ہی اس سے بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
پتھری سے بچاؤ
پتھری کے مسئلہ سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ  صبح نہار منہ  سیب کا استعمال کرنا شروع کر دیں یہ بہت ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے اگر آپ روزانہ صبح  نہار منہ ایک سیب کھاتے ہیں تو  آپ پتھری کے مسئلے سے بچے رہیں گے۔
وزن کم کرنے میں معاون
اگر آپ  نہار منہ صبح کے وقت ہر روز   ایک سیب کھاتے ہیں تو آپ  بہت آسانی سے  اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ 
دراصل سب میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ایسے میں جب آپ صبح  نہار منہ سیب  کا  استعمال کرتے ہیں تو آپکو بار بار بھوک نہیں لگتی اور آپ کھانا کم کھاتے ہیں اور کھانا کم کھانے کی وجہ سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔
 الزائمر کی بیماری سے بچاؤ
روزانہ صبح نہار منہ سیب کھانے سے الزائمر جیسی خطرناک بیماری  سے بچا جا سکتا ہے ۔ سیب کھانے سے دماغی خلیات کی حفاظت ہوتی ہے اور اس سے الزائمر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ 
جلد کی خوبصورتی میں اضافہ 
اپنی  جلد کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو  آپ سیب کا استعمال کرکے اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔روزآنہ   نہار منہ صبح کے وقت سیب کا استعمال کریں تو آپ کی جلد پر موجود  چھائیاں اورسفید داغ دھبے دور ہو سکتے ہیں۔
اور آپ کی جلد  ترو تازہ ہو  جائے گی  اور ساتھ ہی آپ کے چہرے  پر موجود ایکسٹرا چربی بھی کم ہوجاتی ہے اس لیئے روزانہ ایک سیب کا استعمال لازمی کریں۔
 ہڈیوں کی  مضبوطی
سیب  میں  کیلشیم بھی وافر  مقدار میں ہوتا ہے ۔ لہذا اگر آپ روزانہ سیب کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی ہڈیاں مضبوط ہو  جاتی ہیں اس کے ساتھ  آپ کو جسم میں کمزوری بھی  محسوس نہیں ہوگی۔
 ذیابطیس کو کنٹرول 
سیب ذیابطیس کے خطرے کو کم کرنے میں  کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سیب جسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود اجزاء  گلوکوز کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں۔ 
 جسم میں گلوکوز کی مقدار بیلنس ہونے سے آپ کو شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔لہذا اگر آپ ذیابطیس کے مرض میں  مبتلا ہیں  تو ڈاکٹر کے مشورے کے بعد    روزانہ صبح نہار منہ ایک سیب لازمی کھائیں۔ 
سیب کھانے کا  صحیح طریقہ
 سیب  کو کھاتے وقت اسے اچھی طرح سے  چبا کے کھائیں تاکہ منہ میں یہ  اچھی طرح سے باریک ہو  جائے اور اس  کے چھلکے منہ میں نہ چپکیں   سیب کو ہمیشہ چھلکے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ 
سیب کے جوس کے فوائد
فائدہ نمبر 1۔سیب کا جوس پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔
سیب کا جوس پینے سے  نظام ہاضمہ میں بہتری ہوتی ہے۔
فائدہ نمبر 3۔سیب کا جوس پینے سے دمہ کے مسئلے سے بچاتا ہے۔
فائدہ نمبر 4۔سیب کا جوس پینے سے آنکھوں کے لئے بہت مفید ہے 
فائدہ نمبر 5۔سیب کا جوس پینے سے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ 
فائدہ نمبر 6۔سیب کا جوس پینے سے دماغ درست رکھتا ہے ۔
فائدہ نمبر 7۔سیب کا جوس پینے سے کینسر سے بھی بچا سکتا ہے ۔
 سبز سیب کے  طبعی فوائد
لال سیب کی طرح سبز سیب   کھانے کے بہت فائدے ہوتے ہیں اور سبز سیب بھی لال سیب کی طرح کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے آج ہم آپ کو  سبز سیب  کھانے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
فائدہ نمبر 1۔سبز سیب آنکھوں کے لیے فائدے مند   ہے۔سبز سیب آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔اگر آپ سبز سیب کھائیں گے تو اس سے آپ کی آنکھوں میں کمزوری  و دیگر مسائل نہیں ہوں گے۔
 فائدہ نمبر 2۔سبز سیب پھیپھڑوں کے لیئے ہے فائدے مندہے۔ سبز سیب کھانے  سے پھیپڑوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے  آپ ٹھیک طریقے سے سبز سیب کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے پھیپھڑوں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
 فائدہ نمبر 3۔سبز سیب کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔سیب مے فائبر  کافی مقدار میں میں پایا جاتا ہے لہذا اسے کھانے سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر  ہوجاتا ہے۔ اور ساتھ ہی سبز  سب کھانے  سے قبض اور پیٹ سے متعلق دیگر پریشانی بھی دور ہو جاتی ہے۔ 
فائدہ نمبر 4۔سبز سیب کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔ سیب   میں وٹامن کے بھی موجود ہوتا ہے سبز سیب میں موجود  کیلشیم اور پوٹاشیم جیسے  نمکیات  ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بہت موثر ثابت ہوتے ہیں ۔
 فائدہ نمبر 5۔سبز سیب کھانے سے جلد کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔وٹامن سی سے بھرپور سبز سیب ہماری جلد کو بھی جوان بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اسمیں  وٹامن کے اور اے کے ساتھ ساتھ بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔جو جلد پر بڑھتی عمر کے اثر کو کم کرکے جلد کو جوان اور چمکدار بنانے میں مدد کرتے ہیں ۔ لہٰذا اگر آپ ٹھیک طریقے سبز سیب کا استعمال کرتے ہیں تو اسکا فائدہ آپ کی جلد پر نظر آئے گا۔
سیب  کے نقصانات
کسی بھی چیز کا اگر  لمٹ سے زیادہ استعمال کیا جائے تو وہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے  چاہے وہ سبزی ہو پھل ہو یا پھر دیگر کوئی  بھی کھانے کی چیز ہو۔ٹھیک  ویسے ہی اگر آپ سیب کا  ضرورت سے  زیادہ استعمال کرتے ہیں تو  یہ آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔آئیے جانتے ہیں زیادہ سیب کھانے سے کیا نقصان ہو سکتے ہیں۔
 نقصان نمبر 1۔نہار منہ  ضرورت سے زیادہ مقدار میں سیب کھانے سے اسہال کے مرض  کا سبب بن سکتا ہے جو لوگ باقاعدگی سے  زیادہ سیب کھاتے ہیں ان میں سر درد چکر آنا تھکاوٹ وغیرہ کے مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں۔
 نقصان نمبر 2۔زیادہ سیب کھانے سے و زن بڑھ سکتا  ہے دراصل سیب میں کاربوہائیڈریٹ  زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ ایک ہی وقت میں زیادہ سیب کھائیں گے تو آپ کی  باڈی  چربی نہیں گل پائے  گی اور آپ کا وزن بڑھنے لگے گا۔ 
نقصان نمبر 3۔بہت زیادہ سیب کھانے سے آپ کا ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے۔ دراصل سیب میں بہت زیادہ فائبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے  زیادہ سیب کھانے سے پیٹ  کے متعلقہ کئی مسائل ہوسکتےہیں۔
 نقصان نمبر 4۔ زیادہ سیب کھانا بلڈ شوگر لیول خراب کر سکتا ہے۔غذائیت سے بھرپور سیب اگر آپ روزانہ بہت زیادہ کھاتے ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کے بلڈ شوگر لیول   کو بگاڑنے کا امکان رہتا ہے۔
نقصان نمبر 5۔زیادہ سبیب کھانے سے دانت میں پرابلم ہو سکتی ہے۔اگر آپ محدود مقدار میں سیب کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے دانت کو فائدہ ہوتا ہے۔لیکن اگر آپ بہت زیادہ مقدار میں سیب کا استعمال کرنے لگتے ہیں تو یہ  آپ کے دانتوں  کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ دراصل سیب ایسڈ ہوتا ہے جس سے دانتوں میں پریشانی ہونے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔
 روزانہ سیب کھانے کی مقدار
ایک دن میں ایک  فرد  کو ایک سیب کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن اگر سیب سائز میں چھوٹے ہیں تو آپ ایک دن میں دو سیب بھی کھا سکتے ہیں  ۔لیکن اس سے زیادہ سیب کھانے سے بچنا چاہیے یا پھر آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد مزید سیب  کھا سکتے ہیں ۔
 سیب اور دودھ کے فوائد
دودھ اور سیب کے اندر کئی خصوصیات موجود ہوتی ہے ۔جو ہمارے جسم کو کئی بیماریوں سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں   اس مضمون میں دودھ اور سیب کھانے کے فوائد   کے بھی جان لیتے ہے۔
فائدہ نمبر 1۔ سین اور دودھ  ہڈیوں کو مضبوط بناتا  ہے   دودھ اور سیب کو ایک ساتھ کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ساتھ ہی ہڈیوں سے متعلق دیگر پریشانی بھی دور ہوتی ہے دراصل دودھ اور سیب دونوں کے اندر کیلشیم ۔ وٹامن کے ۔میگنیشیم  اور وٹامن ڈی وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈنٹ کے شکل  میں بھی کام کرتے ہیں ۔ایسے میں اگر آپ ہڈیوں سے متعلق کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو دودھ اور سیب کا استعمال لازمی کریں۔ 
فائدہ نمبر 2۔ سیب اور دودھ وزن کم کرنے میں مدد گار ہیں ۔اگر آپ دودھ اور سیب کا استعمال ساتھ میں کرتے ہیں تو اس سے آپ کا وزن بھی کم ہو سکتا ہے اگر آپ اپنا وزن قابو میں پانا چاہتے ہیں تو روزانہ  صبح دودھ اور سیب کا استعمال کریں۔ 
  سیب اور دودھ استعمال کرنے سے آپ کا وزن کم ہونے لگے گا سیب اور دودھ میں موجود خصوصیات چربی کو کم کرنے کا کام کرتی ہیں جس سے آپکو وزن کم کرنے میں  مدد ملتی ہے۔
فائدہ نمبر 3۔دودھ اور سیب کا استعمال کر کے دانتوں سے متعلق  امراض کو بھی دور کیا جا سکتا ہے ۔اگر آپ اپنے دانتوں کی تکالیف سے پریشان ہیں تو اپنی خوراک میں دودھ اور سیب کو لازمی شامل کریں ایسا کرنے سے آپ کے دانت مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
 دودھ اور سیب کھانے کے سائیڈ ایفیکٹ
اگر کسی کو سیب سے الرجی ہے تو اس کو بخار  ہو سکتا  ہے اس کی آنکھوں  سے پانی آ سکتا ہے  اور خارش کے مسائل پیش ہو سکتے ہیں۔ جن افراد کو سیب  سے الرجی ہے انہیں سیب اور دودھ کا استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 
دودھ  میں لیکٹوز موجود ہوتا ہے جو دست  اور گیس جیسے پیٹ کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ جن افراد کو دودھ سے الرجی ہے وہ دودھ اور سیب کا استعمال نہ کریں۔
 کچھ افراد جن کو سیب سے الرجی ہے انہیں گلے اور زبان میں سوجن بھی ہو سکتی ہے  لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے۔
سیب اور دودھ کا استعمال کیسے کریں
نمبرایک۔۔دودھ اور سیب کو آپ  شیک کی شکل میں بھی استعمال کر  سکتے ہے۔
نمبردو۔۔سیب کا جوس بنا کر آپ اسمیں دودھ ملا کر بھی اسکا استعمال کر سکتے ہیں۔
نمبرتین۔۔اس کے علاوہ آپ دودھ اور سیب کی آئسکریم بنا کر کھا سکتے ہیں۔
نمبرچار۔۔اگر آپ چاہیں تو سیب کو کھا کر اس کے بعد دودھ کو پی سکتے ہیں۔