اتوار، 24 ستمبر، 2023

Roghan Baiza Murg Anday Ka Oil Benefits In Hindi urdu

 روغن بیضہ مرغ

انڈہ کی زردی کا تیل مختلف طریقوں سے نکالا جاتا ہے اور اس کو مختلف امراض کیلئے استعمال کیا جاتا ہے روغن بیضہ مرغ کھانے کے علاوہ طلاء میں مستعمل ہے یہ روغن اعصابی کمزوری سرعت انزال جریان اور سیلان الرحم کیلئے استعمال کرتے ہیں اور روغن طلاً اعصابی دردوں کے علاوہ جوڑوں کے دردوں کیلئے بھی مفید ہے روغن زردی داد گنج بالچھڑ میں بھی مفیدہے اس کے استعمال سے بال جلد نکل آتے ہیں نوٹ آج کل یہ روغن تیا ر شدہ بھی بازار سے مل جاتا ہے جو خالص نہیں ہوتا انڈے کا چھلکا (پوست بیضہ مرغ)
Roghan Baiza Murg Anday Ka Oil Benefits In Hindi urdu
Roghan Baiza Murg Anday Ka Oil Benefits In Hindi urdu


ماہیت
انڈے سے زردی اور سفید نکال لینے کے بعد جو خول باقی رہ جاتا ہے۔وہی انڈے کا چھلکا ہے
مزاج
سردوخشک درجہ دوم
افعال
قابض مجفف جالی
استعمال
انڈے کے چھلکے کو سوختہ کرکے یا اس کا کشتہ بناکرجریان الرحم اور زیابیطس وغیرہ میں کھلاتے ہیں اور اکثر اس کو سرعت انزال میں بھی استعمال کیا جاتا ہے چھلکا سوختہ کرکے امراض چشم خصوصاً گل چشم میں بطور سرمہ آنکھ میں لگاتے ہیں
نکسیر کو روکنے کیلئے اس کا نفوخ کرتے ہیں
مقدار خوراک
کشتہ ایک سے چار جبکہ سوختہ ایک گرام تک