پیر، 20 فروری، 2023

سلاجیت کا مزاج اور سلاجیت کے فائدے

سلاجیت

Asphalit

سلاجیت کے دیگرنام

بنگلہ میں شلاجتو۔سندھی میں کمارو۔عربی میں حجرالموسیٰ۔ہندی  اور اُردو میں سلاجیت ۔جبکہ انگریزی میں ایسفالیٹ کہتے ہیں۔

سلاجیت کی ماہیت

سلاجیت ایک قسم کی سیاہ رطوبت ہے  جوعموماًپہاڑوں کے شگاف سے گاڑھی حالت میں  نکل کر جم جاتی ہے۔

 سلاجیت پہاڑوں کی سطح سے مئی جون کی سخت گرمی میں تراوش پاکر  جم  ہوجاتی ہے۔ سلاجیت کو لنگور بہت شوق سے کھاتاہے۔ مختلف پہاڑوں میں مختلف اقسام  کی سلا جیت  جس میں  لوہا،سونا،چاندی اور تانبا کے اجراء   شامل ہوتے ہیں اور   اس کے فوائد بھی اجزاء کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں۔ اس لیئے  لوہے کی کان میں سے پیدا ہونے والے سلاجیت کا رنگ سیاہ  اور چکناہٹ  دار  اور ذائقہ کڑوا قدرے مٹھاس لئے ہوئے اور اس میں تھوڑا  بھاری  پن بھی ہوتاہے۔یہ سلاجیت کی  عمدہ قسم  ہے۔اسی طرح سونا کی کان میں سلاجیت زردی مائل اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے ۔ جبکہ چاندی کی کان کی سلاجیت  تانبے کے رنگ والی اور اس  کا ذائقہ کسیلا کڑوا بلکہ سب سے زیادہ کڑوا ہے۔

سلاجیت کا مزاج اور سلاجیت کے فائدے
سلاجیت کا مزاج اور سلاجیت کے فائدے


اصلی سلاجیت کی پہچان 

جلتے ہوئے لکڑی کے کوئلوں پر اگر  اصلی سلاجیت ڈالی جائے تو وہ بالکل سیدھی اوپر کواٹھے گی ۔پانی میں  مکمل گھل جائے گی ذائقہ خفیف  سا مٹھاس لئے ہوئے کڑوا ہوگا۔

سلاجیت  کا مقام پیدائش

سلاجیت کلو۔کشمیر ۔گلگت ۔اتر کاشی ۔ ہمالیہ پہاڑ کے حصوں میں کوہ آبوبندھیاچل کے علاہ کھٹمنڈو  کے پہاڑوں سے  ملتی ہے۔

سلاجیت کا مزاج

گرم خشک درجہ دوم

سلاجیت کے افعال

مقوی بدن ۔مقوی معدہ گردہ و مثانہ۔ مفتت سنگ گردہ مثانہ۔ مقوی باہ مولد و مغلظ منی۔ قالع بلغم۔ قاتل کر م شکم اور  جریان منی مولدحرارت ہے۔

 سلاجیت کا استعمال

سلاجیت  رسائن دوائی ہے یعنی بہت سے امراض کو دور کرتی ہے۔مقوی بدن ۔مقوی باہ ۔مولد و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے تقویت بدن  اور قوت باہ و مولد منی ادویات میں  استعمال کرتے ہیں ۔ بلغم  کو ختم کرنے کی خاصیت کی  وجہ سے نزلہ زکام کھانسی اور دمہ میں استعمال کرتے ہیں ۔مقوی گردہ ومثانہ او رمعدہ ہونے کی وجہ سے سلسل البول یعنی بار بار پیشاب آنے  ذ یابیطس کیلئے مفیدہے۔ گردہ کو طاقت دینے  کی وجہ سے پتھری کو توڑ کر نکالتی ہے۔مقوی بدن ہونے کی وجہ سے تمام  جسم کو مضبوط بناکرازسرنوجوانی واپس  لاتی ہے۔رسائن ہونے کی وجہ سے بڑھاپے کو دور کرتی ہے۔مرض جریان کی تما م  جملہ اقسام کو فائدہ کرتی ہے۔ذیابیطس  یعنی شوگر میں کشتہ ابرک کے ہمراہ  استعمال  کرانا مفیدثابت ہوا ہے۔سلاجیت جوڑوں کے درد اوراعصابی دردوں میں مفیدہے اور اکثر لوگوں کو اس سے فائدہ بھی ہوتاہے۔

سلاجیت کا نفع خاص

مقوی اعضاء     و مقوی باہ

سلاجیت کے سائیڈ ایفیکٹس 

گرم مزاجوں کیلئے 

سلاجیت کا مصلح

دودھ واشیاءرطب 

سلاجیت کا بدل

مومیائی

سلاجیت کی  مقدارخوراک

نصف گرام سے ایک گرام یا ماشہ تک

نوٹ یا احتیاط 

غیر مصفا یعنی جو سلاجیت صاف نہ کی ہوئی ہو  اس  کے استعمال سے پاگل پن غشی بے ہوشی سل و دق یا جلدی امراض پیداکرتی ہے۔

 سلاجیت مصفیٰ یعنی سلاجیت صاف  کرنے کاطریقہ 

سلاجیت میں ایک مومی مادہ پایاجاتاہی جسے تیز آنچ پررکھنے سے نقصان ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ سورج تاپی سلاجیت کو اگنی تاپی سلاجیت پر ترجیح دی جاتی ہے۔سلاجیت تقریباًچارگنا گرم دودھ  یا پانی گرم میں گھول کپڑ چھان کر  لوہے کے برتن   میں ڈال دیتے ہیں اور اس سیال کو دھوپ میں رکھ دیتے ہیں ۔جب اس کے اوپر بالائی سی آجائے تو اسے اتارلیں بس یہی خالص  آفتابی سلاجیت ہے اس کو ست سلاجیت بھی کہتے ہیں ۔ایک دفعہ سیال پر سے بالائی اتار لینے کے بعد  دوبارہ  بالائی آتی رہتی ہے اس کو بھی  اتار کر محفوظ کرلیں اور جب بالائی آنا بند ہوجائے تو باقی اجزاء ضائع کردیں ۔