جمعرات، 18 اگست، 2022

شلغم کے حیرت انگیز طبی فوائد نقصانات اور مفید خصوصیات

شلجم
مختلف نام :مشہور نام شلغم ہندی شلجم،سلجم۔ فارسی شلجم
انگریزی ٹر نیپ
(Turnip)
لاطینی میں 
(Brassicarapa Linn)
شناخت:ایک مشہور سبزی ہے،باہر کے چھلکے کی رنگت کے خیال سے یہ لال اور سفید دو قسم کا ہوتا ہے۔ذائقہ میٹھا کسی قدر تیزی لئے ہوئے ہوتاہے، پودا اور پھول وغیرہ سرسوں کی طرح ہوتے ہیں۔(تخم شلغم)سرسوں کے برابر لال رنگ کے کسی قدر میلے سے ہوتے ہیں۔اس کی سارے ہندوستان و پڑاسی ممالک میں سردیوں کے دنوں  میں کاشت کی جاتی ہے۔
 مزاج:دوسرے درجہ میں گرم اور پہلے میں تر ہے۔ بیج شلغم تیسرے درجہ میں گرم اور پہلے درجہ میں تر ہے۔
مقدارخوراک:بقدر مناسب،بیج ایک سے دو گرام۔
بدل: چقندر اور گاجر بہترین بدل ہے۔
طبی فوائد
شلجم ایک  عام سبزی ہے۔  شلجم کو پکا کر اور کچا دونوں طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔ نظر بڑھانے والا اور پیشاب کی جلن کے لئے مفید ہے۔شلغم صحت کو طاقت دیتا ہے۔پیشاب آور ہے،قبض،کھانسی،پتھری، نظر کی کمزوری اور جوڑوں کے درد  میں ایک مفید خوراک ہے۔سردی سے پھٹے ہوئے ہاتھ پاؤں کو اس کے جوشاندہ سے دھونے سے  آرام آجاتا ہے۔شلغم کا اچار غذاہضم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس پر کالی مرچ گا کراستعمال کیا جائے تو اور بھی مفید ہے۔چہرے کی رنگت نکھارتا ہے۔اور جلدی (کھال)امراض کو دُور کرنے کے لئے شلغم کے بیجوں کواکیلے یا دیگر ادویات کے ساتھ اُبٹن بنا کر چہرہ کے داغوں اور چھائیوں کو مٹانے کے لئے استعمال کرتے ہیں جس سے فائدہ ہوجاتا ہے۔


اسے  سلاد  کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں اور بطور اچار بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے فوائد اور ادویاتی خصوصیات بے شمار ہیں۔  اس میں معدنیات کیلشیم،  پوٹاشیم فاسفورس پروٹین،  وٹامنز، فولاد  وغیرہ اجزاء ہوتے ہیں۔ یہ سبزی ہر عمر کے ا فرد اور ہر مزاج  کے لیےموزوں اور فائدہ مند  ہے۔ بلکہ بعض بیماریوں کے علاج کے لئے بھی بطور دوا  استعمال ہوتی ہے۔نہ صرف شلجم غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ شلجم کے پتوں میں بھی بھر پور غذائیت پائی جاتی ہے۔
شلجم کے فوائد
یہ ضعف بصارت کو دور کرنے کے لئے بہترین ہیں۔ اس میں شامل  ریشہ کی وجہ سے قبض کی بیماری دور ہوتی ہے یعنی یہ قبض کشا ہے۔ کھانسی  مثانہ اور گردے کی پتھری میں فائدہ مند ہے، تحقیقات کے مطابق شلجم ادویاتی مزاج رکھتا ہے اوراس کا استعمال  کولیسٹرول کی مقدار کو جسم میں بڑھنے نہیں دیتا ۔ چونکہ کیلشیم اور پوٹاشیم کی  کافی مقدار اس میں شامل ہوتی ہےاس لئے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے یہ بہترین غذا ہے ۔اس لئے شلجم کھانے والوں کوآ سٹیوپروسس کی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ یہ وزن کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ بلا شبہ اس کے لاتعداد طبی فوائد ہیں۔یہ پٹھوں کی مضبوطی اور دل کی دھڑکن کے لئے اور پیٹ کے متعدد امراض کے لیے سود مند ہے۔ یہ صالح خون پیدا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں کے لئےبھی شلجم کا استعمال بہترین ہے۔ اس میں شامل کیلشیم کمزور ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور آسٹیوپوروسس سے محفوظ  رکھنے میں مدد دیتا ہے۔دانتوں کی مضبوطی کے لئے بھی اہم ہے۔
اس کے اجزاءمیں پروٹین ، فاسفورس، کیلشیم اور وٹامن ایچ، سی اور فولاد ہوتے ہیں۔ ہر مزاج والوں کےلئے موزوں سبزی ہے۔ سالن یا سلاد دونوں صورتوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کا مزاج گرم تر ہے۔ بغیر گوشت کے پکانا زیادہ مفید ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ (1) یہ قبض کشا ہے اور معدے سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔(2) جسم کو طاقتور بناتا ہے اور بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔(3) جگر کو طاقت دیتا ہے اور جگر کی پتھری کو توڑتا ہے۔ (4)خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔ (5 )خون پیدا کرتا ہے اور مصفی خون بھی ہے۔ (6)شلجم کا استعمال بصارت کومضبوط کرتا ہے۔ (7) بھوک بڑھاتا ہے۔(8) جلدی امراض میں اس کا کھانا مفید ہے۔ (9) درد معدہ والوں کو اس کا شوربہ پلانا انتہائی مفید ہے۔ (10) ضعف جگر، گنٹھیا، ضعف مثانہ اور نقرس میں شلجم بے حد مفید ہے ۔ اس کا مسلسل استعمال ان امراض سے نجات دلاتا ہے۔ یہ دوا اور غذادونوں صورتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ (11)شلجم کے بیج شلجم سے افعال میں زیادہ قوی ہیں ۔ (12) شلجم کے بیج مقوی باہ، ہاضم اور مدر بول ہیں ۔ (13)شلجم کھانے والوں کو کمر درد، درد گردہ اور پشت میں درد نہیں ہوتا۔(14) شلجم کا گرم مصالحہ اور سرکہ کے ہمراہ استعمال بہتر نتائج دیتا ہے۔ 
 احتیاط:شلجم  دیرسے ہضم ہوتا ہے اور شلجم بلغم پیدا کرتاہے۔ اس لئے خاص حالتوں میں اس کا استعمال نقصان بھی دے سکتا ہے۔ شلجم بلغم پیدا کرتاہے۔ مگر نمک لگا کر کھانے سے یہ عارضہ نہیں ہوتا۔ دیگر کچا شلجم نفخ پیدا کرتا ہے لہٰذا اسے گرم مصالحے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چائیے